Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساماکو خادم حرمین شریفین کی ہدایت.... سعودی اخبار کی شہ سرخیاں

منگل 9جنوری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الاقتصادیہ“ کی شہ سرخیاں :

٭ مہنگائی الاﺅنس اور شاہی معاوضہ جات سے قرضے اور قسط کی رقم وصول نہ کی جائے، ساماکو خادم حرمین شریفین کی ہدایت
٭ سعودی ملازمین سے متعلق اعدادوشمار پر محکمہ شماریات اور وزارت محنت کے درمیان تضاد
٭ سعودی آرامکو نے اپنے حصص کی نگرانی کیلئے بین الاقوامی بینکوں کو حصہ لینے کی دعوت دیدی
٭ ایک بیرل پٹرول کی قیمت 67.66ڈالر ہوگئی، 3برس کے دوران نرخوں میں انتہائی اضافہ
٭ سعودی عرب تجدد پذیر توانائی کے 20منصوبوں میں سرمایہ کاروں کو حصہ لینے کی دعوت جلد دیگا
٭ 2017 ءکے دوران کمپنیوں کی ایک دوسرے میں شمولیت، مجموعی سرمایہ 3ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا
٭ ایران قومی دولت دہشتگردی کی فنڈنگ پر لٹا رہا ہے، امریکہ اور فرانس کا متفقہ خیال
٭ سعودی مجلس شوریٰ نے مقامی ملازمین کی بیجا برطرفی کو یقینی بنانے کیلئے وزارت محنت سے قانون محنت کی دفعہ 77پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا
٭ کوریا کی جانب سے حساب کتاب پر نظرثانی کے بعد بِٹ کوئن کی قدر 15ہزار ڈالر سے کم ہوگئی
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: