Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ بحرین سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات.... سعودی اخبار کی شہ سرخیاں

منگل 9جنوری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں :

٭ مصر کے الیکشن کمیشن نے اپنے یہاں صدارتی انتخابات کے چارٹ کا اعلان کردیا۔20جنوری سے 10روز تک امیدوار کاغذات نامزدگی پیش کرینگے
٭ یمنی پارلیمنٹ کا اجلاس آئندہ ماہ عدن میں ہوگا
٭ روس نے شامی ساحل پر واقع اپنے اڈوں حمیمیم اور طرطوس پر ڈرون حملوں کا اعتراف کرلیا
٭ اردنی حکام نے داعش کے بڑے حملے کی سازش ناکام بنادی، 17دہشتگردوں پر مشتمل گروہ نے دھماکوں اور اہم شخصیات کے قتل کی اسکیمیں تیار کی تھیں
٭ امریکی نائب صدر 20جنوری کو مصر، اردن اور اسرائیل کا دورہ کرینگے، اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کا بھی پروگرام
٭ مظاہرے محض اقتصادی اسباب کی وجہ سے نہیں ہورہے ، ایرانی صدر 
٭ چین ہمہ جہتی نگراں نظام ”تیز نظریں“ تیار کرنے لگا،کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت عوام کی نقل و حرکت کو نوٹ کرنے کیلئے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کی تیاری
٭ ایران کی قومی سلامتی کونسل سے ہاشمی رفسنجانی کی موت کے اسباب کی تحقیقات کا مطالبہ
٭ خلیجی ممالک کے اختلافات کتنا بھی طول کیوں نہ پکڑلیں عارضی ثابت ہونگے، امیر کویت
٭ شاہ بحرین سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: