Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی عازمین حج کو سمندر کے راستے سفر کی اجازت

نئی دہلی۔۔۔۔۔تقریباً 2دہائی بعداب ہندوستانی عازمین سمندر کے راستے سفر حج کیلئے مکہ مکرمہ جاسکیں گے۔ اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کی حکومت نے سمندری راستے سے سفر حج کی سعادت کیلئے ہندوستانی تجویز کو منظور ی دیدی ہے۔ اب دونوں ممالک کے متعلقہ افسران تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ تاکہ آئندہ برسوں میں سمندر کے راستے حج کیلئے سفر کی کارروائی شروع کی جاسکے۔ممبئی سے جدہ کی درمیان 2ہزار 300ناٹیکل میل کی ایک طرفہ دوری 4سے 5دنوں میں پوری کی جاسکتی ہے۔ نقوی نے بتایا کہ پہلی مرتبہ بغیر محرم کے حج پر جانے والی ہندوستانی خواتین کیلئے مخصوص ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ان کی رہنمائی کیلئے خاتون حج معاونین تعینات ہونگی۔

شیئر: