فیروزآباد۔۔۔۔اتر پردیش میں فیروز آباد کے سرسہ گنج علاقے میں سڑک حادثے میں 11افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 2شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فیروز آباد اٹاوہ قومی شاہراہ پر بے قابو ٹر ک کاٹیمپو اور کار سے تصادم ہوگیا جس سے 8افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ زخمیوں کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں 3زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ حادثہ کے بعد پولیس ٹرک کے نیچے دبی ہوئی کار اور ٹیمپو کو کرین کی مدد سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوئی۔