Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر سائز کا آلو خریدے گی حکومت

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کی سڑکوں پر آلو پھینکے جانے کے واقعہ کے بعد اب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آلو کی قیمت بڑھائی جائیگی۔ محکمہ زراعت کے مطابق آلوکی امدادی قیمت 487سے بڑھا کر 566روپے فی کنٹل کرنے کی تجویز تیار کرلی گئی ہے۔ جلد ہی اسے منظوری کیلئے بھیجا جائیگا۔ تجویز کے مطابق آلو کی خریداری مارچ سے شروع ہوجائیگی۔ اس کے علاوہ اسٹینڈرڈ آلو نہ ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دیا جائیگا۔

شیئر: