الٰہ آباد۔۔۔۔انڈین ریلوے آئی آر سی ٹی سی سے ٹرین کا ٹکٹ بک کرانے والوں کو فری سفر کا موقع دے سکتی ہے ۔ اس کیلئے ہر ماہ لاٹری سے 5خوش قسمت منتخب کئے جائیں گے۔ آئی آر سی ٹی سی نے آن لائن لین دین کو مقبول بنانے کیلئے یہ اسکیم شروع کی ہے۔ آئی آر سی ٹی سی کی اس اسکیم میں وہی مسافر شامل ہونگے جنہوں نے ای ٹکٹ بک کرتے وقت بھیم یا یوپی آئی ایپ سے ٹکٹ کی رقم جمع کرائی ہوگی۔ اسکیم مارچ تک جاری رہے گی۔