شملہ ۔۔۔۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر ملنے کے لئے آنیوالوں سے پیر چھونے اور گلے میں ہار پہنانے کی رسم سے دور رہیں گے۔ انہوں نے پارٹی ورکرز سے کہا کہ گلدستے، تاریخی علامتیں، شال وغیرہ دینے کی روایت کو فروغ نہ دیں بلکہ ایک پھول دے سکتے ہیں۔ ان سے ملنے کیلئے آنے والے 80سالہ شخص نے ان کے پیر چھونے کی کوشش کی تو انہوں نے اُسے ایسا کرنے سے باز رکھا اور حکم جاری کیا کہ ریاست کے تمام افراد ایک دوسرے کا احترام دل سے کریں کیونکہ پیر چھونا اور ہار پہنانا اصل محبت نہیں۔ گلدستے یا ہار یا دیگر گفٹ آئٹم خریدنے کے بجائے ریاست کی فلاح و بہبود کیلئے وزیر اعلیٰ کی جانب سے قائم کردہ راحت فنڈ میں مددکریں ۔