Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نکاح ہوچکا ،ولیمہ میری جانب سے ہوگا، مفتی عبدالقوی

ملتان ..... عمران خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔ ان کا بشریٰ مانیکا سے نکاح ہوچکا ہے۔یہ بات مفتی عبدالقوی نے ملتان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ نکاح کی خبر آنا خوشی کی بات ہے ۔اس پر خوش ہیں کہ عمران خان نے اپنا گھر بسانے کی خاطر اپنی زندگی کا اہم فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مزاج میں کچھ روز کے دوران آنے والی واضح تبدیلی اس بات کی گواہ ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی بڑی تبدیلی رونما ہوچکی ہے۔ فریقین کی جانب سے مسلسل خاموشی برقرار رکھنا اور شادی کی خبر کو نہ جھٹلانا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ دونوں اپنی شادی کا اقرار کرچکے ہیں لیکن عمران خان کچھ سیاسی مصلحتوں کی وجہ سے شاید ابھی اپنی تیسری شادی کا اعلان کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔ مفتی عبدالقوی نے مزید کہا کہ عمران خان کی جانب سے نکاح کا جس روز اقرار کیا جائے گا ۔ان کے ولیمے کی دعوت کا اہتمام میری طرف سے ہوگا۔
 

شیئر: