اسلام آباد....وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کینیڈا کا ایک شہری پاکستانی حکومت کو چیلنج کررہا ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ طاہر القادری کس کے کہنے پر بوریا بستر اٹھا کر یہاں آجاتے ہیں اور کس کے اشارے پر واپس چلے جاتے ہیں۔ یہ شخص کینیڈا سے آکر ایک منتخب وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو دھمکی دیتا ہے۔ اس معاملے پر اب سارے ادارے کیوں خاموش ہیں؟ عدالتوں کو چاہئے کہ طاہر القادری کیخلاف سومو ٹو نوٹس لیں۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہناتھا کہ ہم نہ ڈھیل دیں گے اور نہ ہی ڈیل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد کا فائدہ کسے پہنچایا جارہا ہے اور اسکے پیچھے کیا کہانی ہے سب جلد ہی معلوم ہوجائیگا۔