Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کی ترقی میں غیر مقیم ہندوستانیوں کا اہم کردار ہے، وزیراعظم مودی

    نئی دہلی - - - - - وزیر اعظم نریندر مودی نے غیر اقامتی ہندوستانیوں کو ملک کا ہمہ وقتی سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اپنے غیر اقامتی ہم وطنوںکو قدرتی مددگار کے طور پر دیکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی میں غیر مقیم ہندوستانیوں کا اہم کردار ہے۔ ہندوستان سے بیرون ملک جا کر بسے ہندوستانیوں کے دل سے ہندوستان نہیں نکلا۔وزیر اعظم نے  نئی دہلی میں پہلی غیر اقامتی ممبران پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ یہاں سے جو بھی دیار غیر گیا اس کے دل سے ہندوستان کی محبت نہیں نکل سکی۔ ہند نژاد لوگ جہاں بھی گئے اس ملک کو اپنا بنا لیا۔ وہاں کی ثقافت و تہذیب میں گھل مل گئے ۔وہاں کے رہن سہن اور خورد و نوش کے طور طریقے اپنا لیے لیکن اپنی ہندوستانیت کوہمیشہ زندہ رکھا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان بدل رہا ہے۔اس کا نظریہ تبدیل ہو رہا ہے اور ترقی کی رفتار پہلے سے دوگنی ہے اور جی ایس ٹی سے ٹیکس کاجنجال ختم ہو گیا ہے۔اس غیر اقامتی ممبران پارلیمنٹ کانفرنس میں یو کے، یو ایس اے، جنوبی افریقہ ،کناڈا ، ویسٹ انڈیز سمیت23ملکوں سے 124ممبران پارلیمنٹ اور17مئیر شرکت کر رہے ہیں۔سب سے بڑا وفد گیانا سے آیا ہے جو 20ممبران پارلیمنٹ اور 3مئیروںپر مشتمل ہے۔

شیئر: