حیدرآباد - - - - - کمشنر سٹی پولیس وی وی سرینواس راؤ نے پولیس میں بھرتی کیلئے منعقدہ نوجوان کے خصوصی تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سٹی پولیس میں 40 فیصد عملہ کی کمی کے باوجود اس کی کارکردگی ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلہ میں کافی آگے ہے۔ انہوں نے مختلف مواقع پر بالخصوص تہواروں کے موقع پر لا اینڈ آرڈر کی برقراری اور مختلف جرائم پر قابو پانے جیسی کارکردگی کی مختلف مثالیں پیش کیں۔نوجوانوں کو محکمہ پولیس میں بھرتی میں پری ریکروٹنگ کے سلسلہ میں 2 تا ڈھائی ہزار نوجوانوں کو اس پروگرام کے ذریعے مفت تربیت دینے کابھی انہوں نے اعلان کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو اپنے نمایاں مستقبل اور ملک و ریاست کی بہتر خدمت کیلئے اس موقع سے بھرپور استفادہ کا مشورہ دیا۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے ساتھ اپنے اخلاق و کردار کو بھی پروان چڑھائیں ۔