بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم کو نئی بالی وڈ فلم ' بتی گل میٹر چالو' میں کاسٹ کرلیاگیا۔ اداکارہ یامی گوتم ، شاہد کپور کیساتھ اداکاری کریتی دکھائی دیںگی۔ وہ فلم میں وکیل کا کردار ادا کریں گی ۔شاہد کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یامی کو فلم کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا۔یاد رہے کہ اس سے قبل شردھا کپور بھی فلم کا حصہ بن چکی ہیں، شاہد، شردھا اور یامی کی نئی فلم ' بتی گل میٹر چالو' سماجی مسائل پر مبنی کہانی ہے جس میںشاہد کپور ملک میں کرپٹ ریاستی نظام سے لڑتے اور عام آدمی کو اس کے بنیادی حقوق کیلئے آواز اٹھاتے دکھائی دیں گے۔