بالی وڈ کے مشہور سپراسٹار انیل کپورکی قیدی کے روپ میں چند تصاویر انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہیں ۔وہ قیدی کا لباس پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق انیل کی تصویر فلم ' ریس تھری' کے سیٹ کی ہے فلم میں انیل کپور سلمان خان کے ساتھ ایک اہم کردار میں نظرآئیں گے۔ ریموڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی بالی وڈ فلم میں انیل کپور ، سلمان خان کےساتھ بوبی دیول، جیکولین فرنانڈس اور دیگر اداکار کام کررہے ہیں۔ یہ فلم ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔