دمام: مصری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
دمام....مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے واضح کیا ہے کہ یہاں مقیم ایک مصری کی شجاعت نے سپر مارکیٹ کو لٹنے سے بچالیا۔ مصری نے ڈاکوﺅں کو قابو کرکے پولیس طلب کرلی تھی۔ اسکی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سعودی صارفین نے دل کھول کر مصری شہری کی دلیری کی تعریف کی۔ اسے خراج تحسین پیش کیا۔ وڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ سپر مارکیٹ کا سامان فروش اور اسکے ہمراہ ایک اور شخص ڈاکو کو کنٹرول کررہے ہیں جبکہ ڈاکو کارکن کو ہتھیار سے نشانہ بنانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ایک کے پاس ہتھیار تھا ۔ سیلز مین نے مصری کی مدد سے دونوں ڈاکوﺅں کو قابو کرلیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ دونوں عمر کے تیسرے عشرے میں تھے۔ سعودی تھے اور طبعی حالت میں نہیں تھے۔ دونوں کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔