اسلامی نقطہ نظر سے تحفظ ماحولیات فورم اور نمائش
وزارت اسلامی امور اور اس کے 50مبلغین شریک
مدینہ منورہ(یوسف بلوچ) وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے نائب وزیر ڈاکٹر توفیق السدیری نے واضح کیا ہے کہ ان کی وزارت تحفظ ماحولیات آگہی کا اہتمام کر رہی ہے۔ "اسلامی نقطہ نظر سے تحفظ ماحولیات "فورم اور نمائش میں وزارت برابر کی شریک ہے۔ اس کا اہتمام مدینہ منورہ میں گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کی سرپرستی میں کیا جا رہا ہے۔ اس میں وزارت کے 50سے زیادہ مبلغین شریک ہیں۔ فورم اور نمائش کا سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہےگا۔ السدیری نے کہا کہ قرآنی آیات او راحادیث مبارکہ سے استدلال کر کے عوام کو بتایا جا رہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی معاشرے کے مفاد میں نہیں۔ اس سے افراد بھی برابر متاثر ہوتے ہیں۔ فورم میں لیکچرز ، سیمینارز اور خطبات کا سلسلہ بھی چل رہا ہے۔