Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آدھارکے بہانے مودی حکومت جاسوسی کررہی ہے، کانگریس

نئی دہلی ۔۔۔ کانگریس نے الزام لگایاہے کہ مودی حکومت آدھار کارڈ کا استعمال جاسوسی اور نگرانی کیلئے کررہی ہے۔ کانگریس کی ترجمان شوبھا اوجھا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آدھار کارڈ کا تصور اصل میں غریبوں کو ان کا حق دینے کیلئے پیش کیا گیا تھا اور اس سے متعلق اسکیموں کا مقصد غریبوں کی مدد کرنا تھالیکن حکومت اس کا استعمال جاسوسی اور نگرانی کیلئے کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خود عدالت میں آدھار ڈاٹا چوری ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ کانگریسی رہنما نے کہا کہ جو لوگ آدھار سے متعلق خامیاں سامنے لاتے ہیں حکومت ان خامیوں کو دور نہیں کرتی بلکہ لوگوں کو سزا دینے میں لگ جاتی ہے۔ واضح رہے کہ آدھار کارڈ سے متعلق ڈاٹا محض 500روپے میں فروحت ہونے کا معاملہ سامنے آنے پر ایک صحافی کیخلاف حکومت نے ایف آئی آر درج کرادی۔

شیئر: