Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احمد آباد :کریانے کی دکان میں آتشزدگی،4 ہلاک

احمد آباد۔۔۔۔گجرات کے شہر احمد آباد کے نارائن پورہ علاقے میں ایک اپارٹمنٹ کے نیچے واقع کریانے کی دکان میں آگ لگنے سے عقبی حصے میں رہائش پذیر خاندان کے 4افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ وردان ٹاور میں واقع پرووِیژن اسٹور کے مالک سنیل چودھری ،لیلا ، موہن اور ارجن کی آگ اور کثیف دھوئیں کے باعث موت واقع ہوگئی ۔ پولیس اور فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی اور جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آگ شاٹ سرکٹ کے باعث یا گیس سلنڈر لیک ہونے سے لگی ۔ تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے۔

شیئر: