نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی حکومت پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم درست کرنے کی کوششوں کے تحت امسال 1000بسیں دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ڈی ٹی سی ) میں شامل کریگی۔ وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال کی صدارت میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں کئے گئے فیصلے کی اطلاع دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا نے بتایا کہ ایک ہزار کلسٹر بسوں کو ڈی ٹی سی میں شامل کیا جائیگا۔ یہ بسیں اسی سال آجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بسیں خصوصاً دہلی سے باہر اور دیہی علاقوں میں چلائی جائیں گی۔