لدھیانہ۔۔۔۔بیٹے اور بہوسے دکھی ہوکر ایک جوڑے نے ایل آئی جی فلیٹ میں واقع اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر ایک ساتھ خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن بروقت پڑوسیوں نے دروازہ توڑ کر انہیں بیہوشی کی حالت میں سی ایم سی اسپتال میں داخل کرادیا ۔پڑوس میں رہنے والی بلویندر کور نے بتایا کہ اُس نے صبح دروازہ کھٹکھٹایالیکن اندر سے کوئی جواب نہیں آیا، تومیں نے فلیٹ میں رہنے والے دیگر لوگوں کو بتایا۔ فوراً لوگ دروازہ توڑ کر داخل ہوئے تو دونوں ماں باپ پنکھے سے جھول رہے تھے۔ انہیں نیچے اتارکر علاج کیلئے اسپتال پہنچایاگیا۔ بیٹے نے بتایا کہ کمرے کی الگ الگ دیواروں پر چسپاں سوسائڈ نوٹ برآمد ہوئے جس میں انہوں نے بیٹے ، بہو اور سسرالیوں کو خود کشی کا ذمہ دار قراردیا۔