Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر ایس ایس تعلیم کے نام پر بچوں کے ذہن پراگندہ کررہی ہے، ممتا بنرجی

کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شمالی بنگال کے علی پورمیںدوراس کنیا کمپلیکس کا افتتاح کیا۔یہاں ضلع کے بیشتر دفاتر قائم ہونگے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے آر ایس ایس پر تعلیم کو زعفرانی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس تعلیم کے نام پر بچوں کے ذہن و دماغ کو پراگندہ کررہی ہے۔ بنگال میں زعفرانی ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگال ہمیشہ سے سیکولر ازم روایات کا امین رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ ممتا بنرجی نے علی پور ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرکے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور 2درجن نئے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مختلف اسکیموں کے تحت بچوں اور بچیوں میں اسکالر شپ اور دیگر فنڈز بھی تقسیم کئے۔

شیئر: