ابوظبی.... متحدہ عرب امارات کے معروف شہر ابوظبی کی بلدیہ نے گاڑی صاف نہ رکھنے پر 3000درہم کا جرمانہ مقرر کر دیا۔ بلدیہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی صفائی کا خیال رکھیں وگرنہ ان پر 3ہزار درھم تک کا جرمانہ او رگاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔ پہلی خلا ف ورزی پر بلدیہ سے رجوع کرنے والے کو 50فیصد تک رعایت دی جا سکے گی البتہ دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کر دیا جائیگا۔ گاڑی کی ضبطی پر آنے والے اخراجات مالک سے وصول کئے جائیں گے۔ ابوظبی کی بلدیہ کے افسران نے صنعتی علاقے میں چھاپے مار کر 178گاڑیو ںکے مالکان کو انتباہ جاری کیا۔ مالکان اپنی گاڑیوں سے لاپروائی برت رہے تھے۔ 3دن کے اندر اندر انہیں بلدیہ سے رجوع کرنا ہوگا وگرنہ گاڑی اٹھوا لی جائیگی۔ ماضی میں مہلت کا دورانیہ 3دن کے بجائے 14دن تھا۔