Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برج خلیفہ میں لیزر ڈسپلے ایونٹ مارچ تک جاری رکھنے کا اعلان

 دبئی.... دبئی میں اِعمار کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ برج خلیفہ پراپ لائٹ 2018 کے نام سے اپنے لیزر ڈسپلے ایونٹ کا سلسلہ مارچ کے اختتام تک جاری رکھے گی۔ گینز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس ایونٹ نے کسی بھی ایک عمارت پر سب سے بڑی آڈیو اور ویژول پریزنٹیشن کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ایونٹ روزانہ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بچے ہوا کرینگے جبکہ ہفتے کے اختتام پر جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کے اوقات رات 10بجے ہوں گے۔ برج خلیفہ پر نصب بڑی اسکرینیں 11 لاکھ پِکسل کی ٹیکنالوجی کے ساتھ اس کو نشر کرتی ہیں۔رواں برس متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کے 100 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر عظیم الشان ویژول ڈسپلے پیش کیا جائے گا۔ اپ لائٹ 2018 ایونٹ کے دوران مطلوب برقی قمقموں ، لیزر آلات اور دیگر لوازمات کا وزن 118 ٹن سے زیادہ ہے۔ ان کے علاوہ استعمال میں آنے والی کیبل کی مجموعی لمبائی 28.7 کلومیٹر ہے۔

شیئر: