قطری سی آئی ڈی ڈائریکٹر کہاں چلے گئے؟
ریاض .... قطری سی آئی ڈی ڈائریکٹر غانم الکبیسیی ایک عرصے سے روپوش ہیں۔ اپوزیشن اور فوجی افسران کا کہناہے کہ سی آئی ڈی کا محکمہ ایسے لوگ چلا رہے ہیں جو انجانے ہیں۔ ڈائریکٹر کافی عرصے سے اپنے گھر سے باہر ہی نہیں آئے۔ قطری حکام اس واقعہ کی بابت چپ سادھے ہوئے ہیں۔ ترک افواج کے شیخ عبداللہ علی الثانی کے محل میں گھسنے اور انہیں نظر بند کرنے کے واقعہ کے ایک دن کے بعد سے الکبیسی منظر عام پر نہیں آئے۔