استنبول۔۔۔ترکی کے کوسٹ گارڈ نے ازمیر سے یونان جانیوالے 125 شامی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ کوسٹ گارڈکی ٹیم نے دیکیلی کے قریب ربڑ بوٹ کو شبہ کی بنا پر روکا اور اس میں سوار 125 شامی باشندوں کو حراست میں لے لیا جو یونان کے جزیرے مدیلی جانے کے خواہشمند تھے۔ کوسٹ گارڈ نے شامی باشندوں سے ضروری معلومات حاصل کرنے کے بعد انہیں محکمہ امیگریشن کے حوالے کردیا۔