2کشتیوں کو ڈوبنے سے بچالیا گیا
جازان ....جازان میں کوسٹ گارڈز نے 2کشتیوں کو خطرات سے نکال لیا۔ان میں ایک کا ایندھن ختم ہوگیاتھا جبکہ دوسری کشتی خراب ہوگئی تھی۔ کوسٹ گارڈ کے ترجمان عامر الشہرانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک کشتی پر8سعودی شہری سوار تھے ۔ امداد کی اپیل ملتے ہی فوری کارروائی کرکے ایندھن فراہم کردیا گیا اور گہرے سمندر میں خطرناک صورتحال سے دوچار ہونے سے بچالیا گیا۔ دوسری کشتی خراب ہوگئی تھی مقامی شہری کشتی کے ذریعے سیر سپاٹے کررہے تھے۔ کشتی کو اصلاح و مرمت کیلئے ساحل پر لایا گیا ۔