کھانا کھانے کے فوراً بعد پھل نہ کھائیں
جمعرات 11 جنوری 2018 3:00
ہمارے ہاں یہ طریقہ رائج ہے کہ کھانے کے بعد پھل پیش کیے جاتے ہیں حالانکہ کھانا کھانے کے بعد پھل کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے . کھانے کے فوراً بعد پھلوں کا استعمال معدے میں تناو? کی صورتحال پیدا کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں خوراک کو معدے اور ا?نتوں سے گزرتے ہوئے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو خرابی صحت کی وجہ بنتا ہے ۔ لہٰذا پھل ہمیشہ کھانے کے کم از کم دو گھنٹے بعد کھائیں یا پھر بہتر یہ ہے کہ پھلوں کو خالی پیٹ کھائیں اور کھانے کے اوقات میں نہ کھائیں۔
اسی طرح کھانے کے فوراً بعد چائے پینا بھی معدے کے لیے نقصان دہ ہے۔ چائے میں موجود کیفین ہاضمے کو متاثر کرتی ہے جو معدے کی خرابی کا سبب بنتا ہے ۔ اسی طرح کھانے کے فوراً بعد نہانا اور فورا ًبعد سو جانا بھی نظام انہضام کو متاثر کرتا ہے ۔ اس کی وجہ سے ا?نتوں میں انفیکشن ہو سکتا ہے جو دیگر کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔