Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دالیں کھائیں ، اسمارٹ اور صحت مند رہیں ‎

کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دالوں کا استعمال بلڈ پریشر کو خطرناک حد تک بڑھنے سے روکتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دالیں انسانی خون کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔سبھی دالیں آئرن کا خزانہ ہیں ۔ایک پلیٹ دال روزانہ کھانے سے مطلوبہ خوراک کا 37 فیصد آئرن حاصل ہوتاہے ۔ دالوں کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ پٹھوں کو مضبوط بناتی ہے۔  دالیں قدرتی طور پر بے پناہ غذائت کی حامل ہوتی ہیں حتیٰ کہ انہیں گوشت کا متبادل قرار دیا جاتا ہے ۔کیونکہ یہ نباتاتی پروٹین کا اہم ترین ذریعہ ہیں ۔
دالوں میں موجود فائبر،وٹامن اور منرلز کی وجہ سے انہیں دل کی صحت کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے ۔دالوں میں  فولیٹ اور میگنیشیم پائے جاتے ہیں۔ میگنیشیم  کی کمی سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔اس لیے دالوں کے استعمال سے اس صورتِ حال سے بچا جاسکتا ہے ۔
دالوں میں موجود فائبر خون میں کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرتا ہے .کولیسٹرول لیول نارمل رکھنا ہر صحت مند انسان کے لیے ضروری ہے ۔لیکن شوگر کے مریضوں میں خاص طور پر کولیسٹرول کو قابو میں رکھنا لازمی ہے کیونکہ ذیابطیس میں ویسے ہی خون میں شوگر کے زیادہ ہونے سے خون کی نالیوں کی صحت متاثر ہوتی ہے ۔
اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تو پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ دالوں کو بھی اپنی خوراک کا حصہ بنائیں ۔کیونکہ دالوں میں چکنائی بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔مثلاً ایک کپ پکی ہوئی دال میں صرف دو سو تیس کیلوریز ہوتی ہیں ۔
 

شیئر: