Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گلیکسی ایس 9 موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر لانچ کیا جائے گا

سام سنگ کمپنی کی جانب سے اس بات کی باقاعدہ تصدیق کر دی گئی ہے کہ کمپنی کا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 9 فروری میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کروایا جائے گا۔ فون کو دو مختلف ویرینٹس ایس 9 اور ایس 9 پلس میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ اس اسمارٹ فون میں ممکنہ طور پر انفینیٹی ڈسپلے اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا اس کے علاوہ ا?ئرس اسکینر بھی پہلے سے بہتر بنایا جائے گا۔فون میں قالکوم اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر، اینڈرائیڈ اوریو ا?پریٹنگ سسٹم اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 512 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ ہیڈ فون جیک کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ موبائل ورلڈ کانگریس کا انعقاد 26 فروری سے بارسلونا میں ہوگا

شیئر: