Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ ترکی میں بغاوت کیلئے چالیں چل رہا ہے،اردگان

انقرہ۔۔۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ امر یکہ ترکی میں سیاسی بغاوت کرانے کیلئے چالیں چل رہا ہے۔ اپنی سیاسی جماعت ’’اے کے پارٹی‘‘کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ15جولائی2016کو ترکی میں بغاوت کرنے میں ناکام رہنے والے اب مختلف طریقوںسے اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ امریکہ دہشت گرد تنظیم فیتو، سی آئی اے اور ایف بی آئی کے ذریعے ترکی پر دبائو ڈالنے کی کوشش کررہاہے۔اردگان کا کہنا تھا کہ القدس مسلم امہ کے لیے ایک سرخ پٹی کی حیثیت رکھتا ہے۔

شیئر: