Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگ تراش کے مجسموں کی دھوم

سنگ تراش فریڈرک ریڈم کے نئے مجسمے Trans Tre)) نے خصوصاً مشرق وسطیٰ اور عموماً دنیا بھر میں دھوم مچادی۔ یہ مجسمہ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے میوزیم میں پیش کیا جارہا ہے۔ ناروے کا سنگ تراش اوسلو کی قومی اکیڈمی برائے آرٹ سے منسلک ہے۔ 2001ءسے یورپی ممالک کے عجائب گھروںمیں اسکے جمالیاتی مجسمے پذیرائی کے نکتہ عروج کو پہنچے ہوئے ہیں۔ اسکا کہنا ہے کہ مذکورہ مجسمہ فکر انگیز ہے۔ اس میں ایک طرف تو عارضی نقل مکانی کرنے والوں کے درد کو آشکار کیا گیا ہے دوسری جانب دنیا سے جلد یا بدیر ہر ایک کے اٹھ جانے والے انجام کو بھی دکھایا گیا ہے۔

شیئر: