جنوبی افریقہ کے ٹرانسفرنٹیئر پارک میں تیندوﺅں کی خونخوار جنگ
کیگالا گاڈی ، جنوبی افریقہ..... جنوبی افریقہ کے اس ٹرانسفرنٹیئرپارک میں کسی بات پر2 تیندوﺅں میں زبردست لڑائی چھڑ گئی اور عینی شاہدین کا کہناہے کہ دو تیندوے آپس میں اس طرح گتھم گتھا ہوگئے کہ انہیں الگ کرنا بھی پارک والوں کیلئے مشکل ہوگیا۔ عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ تیندوﺅں کی یہ لڑائی پارک کے اندر سے گزرنے والی ایک ندی کی سوکھی زمین پر ہورہی تھی۔ آخر ایک 52سالہ خاتون نگراں نے دونوں کو پکڑ کر قابو کیا۔ اگر عام فہم و فراست کی بات کی جائے تو یہ بات ذہن میں نہیں آتی کہ شیروں، چیتوں اور تیندوﺅں کی باہمی لڑائی کے اسباب ڈھونڈے جائیں۔ یہ کسی وقت بھی اور کسی بات پر بھی برسرپیکارہوسکتے ہیں لیکن یہاں مسئلہ علاقے پر قبضے کا تھا۔ دونوں تیندوﺅں میں سے ہر ایک کی کوشش کی تھی کہ وہ دوسرے کو علاقے سے بھگادے تاکہ پورا علاقہ اسکی عملداری میں آجائے۔ وائلڈ لائف فوٹو گرافر نے اس لڑائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں جو بیحد مقبول ہورہی ہیں۔ تاہم وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ ان تیندوﺅں کی لڑائی کا دورانیہ بیحد مختصر یعنی 5تا 10سیکنڈ کا تھا۔