مکہ مکرمہ .... عمرہ و زیارت کیلئے ا رض مقدس آنے والے بعض ضیوف الرحمان کو مکہ مکرمہ میں غار حرا کی چوٹی پرعجیب و غریب رسم و رواج کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سیرت طیبہ اور مکی تاریخ کے اسکالر ڈاکٹر سمیر برقہ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وڈیو کلپ میں زائرین جس قسم کے رسم و رواج کررہے ہیں انکا دینی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام میں اس قسم کے رواج ممنوع ہیں۔ ایسا کرنے والوں کو موقع پر ہی آگہی فراہم کرکے روکنے کی کوشش کرنی چاہئے۔