Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ فیصل انعام یافتگان کے ناموں کا اعلان

ریاض.... گورنر مکہ مکرمہ و سربراہ کنگ فیصل انٹرنیشنل ایوارڈ شہزادہ خالد الفیصل نے شاہ فیصل عالمی انعام یافتگان کے ناموں کا اعلان کردیا۔ اسلامی خدمات کا ایوارڈ انڈونیشیا کے ڈاکٹر اروند یجاسویر کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وہ ملائیشیا میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ اسلامی مطالعات کا انعام اردن کے ڈاکٹر بشار عواد ،عربی زبان و ادب کا ایوارڈ تیونس کے ڈاکٹر پروفیسر شکری المبخوت، میڈیسن ایوارڈ امریکہ کے ڈاکٹر جیمز ایلیسن اور ریاضیات کا انعام برطانیہ کے پروفیسر ڈاکٹر سرجان پال کودیا گیا۔

شیئر: