حفر الباطن .... حفر الباطن کے سعودی قیدی بندر بن سعد الشمری کو گردن زدنی سے بچانے کیلئے 22ملین ریال دیت کی رقم جمع کرلی گئی۔ دیت کی رقم جمع کرنے کیلئے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ سربراہ محمد الشمری نے خوشخبری سنائی کہ بندر الشمری کو گردن زدنی سے بچانے کیلئے مطلوب رقم مکمل ہوچکی ہے لہذا اب نہ کوئی دیت کے عنوان سے رقم جمع کریگا اور نہ رقم وصول کی جائیگی۔ قبیلہ شمری کے لوگوں نے 50لاکھ ریال دیت کی رقم میں جمع کرائے۔ الشمری نے چند برس قبل دھار دار آلے سے مقامی شہری کو ہلاک کردیاتھا۔ مقتول کے اعزہ نے قاتل کو گردن زدنی سے بچانے کیلئے دیت کی رقم 22ملین ریال مقرر کی تھی۔