Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال کا پہلا گرینڈ سلام، آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان

میلبورن:سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا جبکہ ٹرافیوں کی رونمائی کے دوران ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپیئن سرینا ولیمز کی عدم موجودگی کی وجہ سے سابق چیمپیئن روس کی ماریا شارا پووا نے ٹرافی کی رونمائی کی ۔ مینز سنگلز کی ٹر افی دفاعی چیمپیئن سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر لے کر آئے ۔ ماریا شارا پووا گزشتہ سال ڈوپنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار ہونے کی بنا ءپر اس ٹورنامنٹ سے باہر تھیں۔ ٹورنامنٹ ڈراز کے مطابق راجر فیڈرر اپنے اعزاز کا دفاع برطانیہ کے ایلیجاز بیڈن کے خلاف مقابلے سے کریں گے۔ عالمی نمبر ون رافیل نڈال اپنا پہلا میچ ڈومینیکن کھلاڑی وکٹر ایسٹریلا کے خلاف کھیلیں گے۔ سابق عالمی نمبر ون سرب کھلاڑی نوواک ڈوکووچ کا پہلا میچ امریکہ کے ڈونلڈ ینگ سے ہوگا۔ خواتین کے ڈراز کے مطابق عالمی نمبر ون رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کا مقابلہ میزبان کھلاڑی ڈیسٹی ایوا سے ہوگا جبکہ دفاعی چیمپیئن سرینا ولیمز کی عدم موجودگی کا ازالہ کرنے کےلئے ان کی بہن وینس ولیمز موجود ہوں گی جو سوئس کھلاڑی بیلنڈسے مقابلہ کریں گی۔مقابلے15جنوری سے شروع ہوں گے۔

شیئر: