Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا ایک اور انداز

 
پرتھ: ہوپ مین کپ کے دوران گزشتہ روز پرتھ ایرینا میں بیٹھے شائقین اس وقت حیران رہ گئے جب شرمیلے آسٹریلین بچے نے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا اور سوئس اسٹار کو مسکراتے ہوئے جیری سینفیلڈ کی کمر پر تھپکی دے کر بات بنانا پڑی۔امریکی کھلاڑی جیک سوک کیخلاف میچ سے قبل جیری سینفیلڈ نے ٹاس کیلئے سکہ اچھالا تو راجر فیڈرر نے ہینڈشیک کیلئے ہاتھ آگے بڑھایا مگر بچہ ان کی جانب دیکھنے کے سوا کچھ نہیں کرسکا لہٰذا ایسے حالات کے ماہر سوئس اسٹار کو اس کی کمر پر تھپکی دے کر بات بنانا پڑی۔ 

شیئر: