واقعہ قصور کا ملزم 36گھنٹے میں گرفتار کرنیکا حکم
لاہور.... چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ قصور واقعہ میں 36گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔زینب از خود نوٹس کیس میں جمعہ کو آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے۔ آئی جی نے عدالت میں بیان دیا کہ قصور میں محموعی طور پر11بچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات پیش آئے۔ ان کیسز کی تحقیقات کیلئے 227افراد گرفتار کئے گئے اور67 ڈی این اے کیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر ایک شخص ایسا بھی ہے جس کا ڈی این اے ایک کیس میں پایا گیا ہے جسکی بنیاد پر شبہ ہے کہ قصور کے حالیہ واقعہ میں بھی یہی شخص ملوث ہوسکتا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔