Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس نے بتایا زینب کا قاتل پکڑا گیا، احمد رضا قصوری

اسلام آباد.... سینیئر وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے بتایا ہے کہ قصور کی زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر ازخودنوٹس لینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرنے گئے تھے اس دوران چیف جسٹس نے انہیں زینب کے قاتلوں کی گرفتاری کی خوشخبری سنائی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے بتایا کہ زینب کاقاتل پکڑا گیا ہے جو بچی کا قریبی رشتہ دار ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے ذرائع نے چیف جسٹس سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے اپنی گفتگو میں سوشل میڈیا پرزیر گردش ملزم کی گرفتاری سے متعلق حوالہ دیا تھا۔

شیئر: