اسلام آباد ..... پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا کام صرف شریف فیملی کو تحفظ دینا ہے جاتی امرا کی حفاظت پر 3ہزار پولیس اہلکار مامور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے جس سے وہ ہر ایک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو رانا ثناء اللہ چلا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت صرف شریفوں کی شوگر ملز اورغیر ملکی جائداد بچانے میں لگی ہے۔ یہ خاندان کہاں سے امپورٹ ہوا جس کی حفاظت پوری حکومتی مشینری کررہی ہے۔