Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین میں خودکشی کرنے والے نے بچے پر گر کر اسے ہلاک کردیا

 زوپری زیا، یوکرین .....  یہاں ایک انتہائی افسوسناک اور دلگذار واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بچہ ایک شخص کی احمقانہ حرکت اور اقدام خودکشی کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق یہاں رہنے والے 39سالہ شخص نے ایک کثیر المنزلی عمارت کی 8ویں منزل سے نیچے چھلانگ لگادی تھی جبکہ 21ماہ کا بچہ زمین پر کھیل رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اقدام خودکشی کرنے والا اور 21ماہ کا بچہ دونوں ہی موقع پر ہلاک ہوگئے۔ بچے کے باپ کا کہناہے کہ وہ حادثے کے وقت اپنے بچے کے قریب کھڑا تھا اور اسے کھیلتے کودتے ہوئے دیکھ رہا تھا کہ یہ سانحہ اس کے ساتھ پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد ان دونوں کو بچانے کی کوشش کی گئی مگر دونوں ہی ہلاک ہوگئے۔ مقامی پولیس کا کہناہے کہ اس شخص نے خودکشی کی نیت سے چھلانگ لگائی تھی۔ حادثے کے وقت بچے کی ماں اینا پولیسچک اپنے والدین کو الوداع کہہ رہی تھی جو اسے نئے سال کی مبارکباد دینے آئے تھے۔ واقعہ سے پورے علاقے میں فضا  بہت سوگوار ہوگئی۔

شیئر: