واشنگٹن۔۔۔امریکی وزیر خزانہ ا سٹیو منچن نے کہا ہے کہ انھیں توقع ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر نئی پابندیاں عائد کریں گے۔ ماضی میں سامنے آنے والی رپورٹس میں ان پابندیوں کے تحت ایران کی انفرادی شخصیات اور کاروبار کو ہدف بنایا جائے گا۔’’ہماری ان پر نظر رہے گی‘‘ اور ’’میرے خیال میں آپ توقع رکھیں کہ مزید پابندیاں لگائی جا رہی ہیں‘‘۔اس سے پہلے برطانیہ کے وزیرِ خارجہ بورس جانسن نے امریکہ کو چیلنج کیا تھا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے موجودہ معاہدے سے بہتر متبادل لا کر دکھائے۔