Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں 21غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

واشنگٹن۔۔۔ امریکہ میں امیگرین اہلکاروں نے ملک بھر میں درجنوں سیون الیون ا سٹورز پر چھاپے مار کر وہاں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے 21 افراد کو گرفتار کرلیا۔ سیون الیون امریکہ کی اْن کمپنیوں میں سے ایک ہے جو امریکہ میں قانونی طور پر کام کا اجازت نامہ نہ رکھنے والوں کو جزوقتی ملازمت کی پیشکش کرتا ہے۔ یہ چھاپے صدر ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد شروع کئے گئے ہیں۔ لاس اینجلس سے نیو یارک تک امریکہ بھر میں سیون الیون کے 98 اسٹورز پر گزشتہ روز ایک ساتھ چھاپے مارے گئے۔ امیگریشن اینڈ کسٹمز کے ایک اعلیٰ اہلکار ٹھامس ہومین کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے امریکہ میں کاروبار کرنے والی اْن تمام کمپنیوں کیلئے ایک وارننگ کی حیثیت رکھتے ہیں جو غیر قانونی تارکین وطن کو کام کی پیشکش کرتے ہیں۔ ٹھامس ہومین نے کہا کہ ہم اس بارے میں قانون کو نافذ کریں گے اور اگر کسی کو اس قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو نتائج کا ذمہ دار وہ خود ہوگا۔

شیئر: