Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایسر کمپنی نے چار نئے لیپ ٹاپ متعارف کروا دیے

ایسر کمپنی کی جانب سے کنزیومر الیکٹرانک شو میں چار نئے لیپ ٹاپ متعارف کروا دیے گئے ہیں جس میں سے ایسر سوفٹ 7 ، ایسر اسپن 3 ، ایسر نائٹرو 5 اور کروم بک 11 شامل ہیں۔
ایسر سوفٹ 7 میں 14 انچ ایچ ڈی ٹچ اسکرین ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، 7 جنریشن انٹیل کور آئی 7 پروسیسر ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔فنگر پرنٹ ریڈر کو بھی لیپ ٹاپ میں شامل کیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف دس گھنٹے سے زائد ہے۔ ایسر سوفٹ 7 کی قیمت 1699 ڈالر ہے اور اسے مارچ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ایسر اسپن 3 میں 14 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، دو فرنٹ اسپیکر ، 8 جنریشن انٹیل کور پروسیسر اور 12گھنٹے کی بیٹری لائف دی گئی ہے۔ لیپ ٹاپ کی قیمت 599 ڈالر ہے اور اسے فروری میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ایسر نائٹرو 5 گیمنگ لیپ ٹاپ ہے جس میں 15.6 انچ ڈسپلے ، رائزن موبائل پروسیسر ، 32 جی بی ریم اور 512 ایم بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔کنکٹیویٹی کیلئے لیپ ٹاپ میں یو ایس بی ٹائپ سی ، گیگا بائٹ ایتھرنیٹ اور ایچ ڈی ایم آئی 2.0 پورٹ دی گئی ہیں۔ لیپ ٹاپ کی قیمت 799 ڈالر ہے۔
تین نئے لیپ ٹاپس کے علاوہ سے کمپنی نے کروم بک 11 بھی متعارف کروائی ہے جسے دو ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے۔ دونوں ماڈلز میں 11.6 انچ ڈسپلے ، انٹیل سیلیران پروسیسر ، 4 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔ کروم بک 11 کی بیٹری لائف دس گھنٹے سے زائد ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے کروم بک 11 میں یو ایس بی 3.0 پورٹ ، بلیوٹوتھ ، وائی فائی اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ شامل کی گئی ہیں۔ ایچ ڈی آر کیمرے کو بھی کروم بک کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ لیپ ٹاپ اینڈرائیڈ ایپس کو سپورٹ کرنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ کروم بک 11 کے قیمت 249 ڈالر ہے۔
 

شیئر: