Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل نے اوسلو معاہدہ ختم کردیا، محمود عباس

ریاض ...فلسطینی صدر محمود عباس نے واضح کیا ہے کہ القدس ،فلسطینی ریاست کی لازوال حکومت ہے۔ یہ اس کے شہروں کا تاج ہے۔ انہوں نے رام اللہ میں فلسطینی مرکزی کونسل کے 28ویں سیشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہم القدس کے دفاع کے لئے جمع ہیں۔ کوئی شخص یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ القدس کے تحفظ کیلئے یہ جگہ مناسب نہیں۔ ہمارا مستقبل داﺅ پر لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اوسلو معاہدہ ختم کردیا ہے۔ ہم اس وقت اختیارات سے عاری اتھارٹی ہیں۔ قابض اسرائیل کے رحم و کرم پر ہیں۔ یہ صورتحال ہم ہمیشہ کیلئے قبول نہیں کرسکتے۔
 

شیئر: