Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرنس کے ساحل پر مگرمچھ کی دیدہ دلیری

 کیرنس..... کیرنس کے ساحل پر  ایک مگر مچھ نے  جسے  مقامی لوگ بسمارک کہتے ہیں بہت سارے لوگوں کی موجودگی میں اچانک  پانی میں حرکت کی اورایک بڑی مچھلی کو منہ میں دبوچ لیا۔ مگر مچھ کو  شاید یہ مچھلی  پسند نہیں آئی وہ اسے  منہ میں اچھی طرح چبانے کے باوجود کھا نہیں سکا اورپھر اسے اگل دیا۔  واقعہ کے بعدمگرمچھ چلتا بنا اور اسے دیکھنے  والے اس بات  پر حیران تھے کہ آخر جب اسے مچھلی کو کھانا ہی نہیں تھا تو اس پر ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کیوں کی  اور جب نگل لیا تھا  تو اگلنے کی کیا ضرورت تھی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ یہ مگر مچھ کافی دیر سے بے سدھ پڑا تھااور اچانک جھٹکے سے اس نے آنکھ کھولی اور مچھلی پر حملہ کردیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ مگر مچھ علاقے کا مقبول اورپسندیدہ مگر مچھ ہے  اور لوگ اسے اکثر دیکھنے آتے ہیں۔ ایک خاتون کا کہناتھا کہ اس واقعہ کے وقت وہ بھی چند میٹر کے فاصلے پر تھی۔ صورتحال دیکھ کر اس کے حواس خراب ہوگئے اور وہ فور ی طور پر دور  ہوگئی۔
 

شیئر: