Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو عملہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے باوجود سفر کا مجاز

تبوک .... محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر گھریلو عملے کا سفر متاثر نہیں ہوگا۔ غیر ملکیوں کے اہل و عیال سے لیا جانے والا ٹیکس کسی حالت میں واپس نہیں ہوگا۔ محکمہ پاسپورٹ نے تارکین وطن سے کہا کہ وہ سالانہ آن لائن ھویہ مقیم کی تجدید کا اہتمام کریں۔ حویہ مقیم ہمہ وقت اپنے ہمراہ رکھیں۔ ایسا نہ کرنے پر پہلی بار 500ریال، دوسری مرتبہ ایک ہزار اور تیسری مرتبہ ایک ہزار ریال جرمانے اور مملکت سے بیدخلی کی سزا ہوگی۔

شیئر: