جدہ...پبلک پراسیکیوشن نے رٹز ہوٹل میں زیر حراست افراد کو رہا کردیا۔ انہیں بدعنوانی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ رہائی پانے والوں میں سابق اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں۔ باخبر ذرائع نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ آئندہ ایام کے دوران د یگر افراد کی رہائی متوقع ہے۔ ان سے مالی امور کے سمجھوتے ہورہے ہیں۔ سعودی حکومت رٹز ہوٹل میں زیر حراست افراد کی فائلیں جلد از جلد بند کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ جن لوگوں نے معاملات طے کرلئے ہیں انہیں رہا کردیا گیا ہے۔25فروری سے رٹز ہوٹل مسافروں کیلئے کھول دیا جائیگا۔ایک زیر حراست شہزادہ ان دنوں مقامی حکام کیساتھ ممکنہ سمجھوتے کیلئے مذاکرات کررہا ہے۔ ابھی تک اسکے ساتھ معاملہ طے نہیں ہورہا۔