چوتھا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیلئے 263 رنز کا ہدف
ہملٹن:پاکستان نے چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 263 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہملٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔فخر زمان نے 54 ، حارث سہیل نے 50 ، سرفراز احمد نے 51 اور محمد حفیظ نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کیخلاف0-3کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ساﺅتھی نے 3، کین ولیم سن نے 2 ، ٹرینٹ بولٹ اور سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔