ڈونیڈن ون ڈے: تماشائی نے کیچ پکڑکر 50ہزار ڈالر جیت لئے
ڈونیڈن: نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ کے دوران مقامی شخص نے ایک ہاتھ سے کیچ تھام کر 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ کے دوران مقامی بلڈر کریگ ڈورٹی نے وہ کام کر دکھایا جس کے لئے ہر تماشائی خواہش رکھتا ہے انہو ںنے ایک ہاتھ سے کیچ تھام کر 50 ہزار ڈالر جیت لئے۔میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ کے اوپنرمارٹن گپٹل نے محمد عامر کی گیند پر زور دار چھکا لگایاجو تماشائیوں کے درمیان گیا، وہاں پر اسپانسر ادارے کی شرٹ میں ملبوس کریگ تیزی سے آگے بڑھے اور ایک ہاتھ سے گیند تھام کر 50 ہزار ڈالر کابڑا نعام جیت لیا،مارٹن گپٹل کی گیند پر نظر تھی انہوں نے کیچ لینے پر اپنا بلاتھپتھپاتے ہوئے کریز سے ہی تماشائی کو داددی اور کیچ لینے پر اپنی خوشی کااظہار کیا۔ 34 سالہ بلڈر وقت سے پہلے ہی گراونڈ پہنچ گئے تھے تاکہ اسپانسر ٹی شرٹ خرید سکیں۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ برس ان سے کیچ ڈراپ ہوگیا تھا اس لئے وہ دوستوں کے ساتھ اس بارباقاعدہ پریکٹس کرکے اورکیچ پکڑنے کی نیت سے آئے تھے اور قسمت نے ان کاساتھ دیا۔