Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صالح کے ہمنواﺅں کو قتل کی دھمکیاں

صنعاء.... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثیوں نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے سیکڑوں ہمنواﺅں کو سزائے موت کی دھمکی دیدی۔ علی صالح کے ہمنوا جیلوں میں ڈالدیئے گئے ہیں۔قتل کی دھمکی علی صالح کی تحریک بیداری کی اپیل کے تناظر میں دی گئی ہے۔ انہوں نے ایک ماہ قبل بیداری کا اعلان کیا تھا جس پر وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ ان کے رشتہ دار اور انکی پارٹی کے سیکڑوں افراد حوثی جبر و قہر کا شکار ہوگئے۔ حوثیوں کی نام نہاد حکومت کے وزیر داخلہ کے نائب ابو القرار الخیوانی نے علی صالح کے 600قیدی ہمنواﺅں کو جمع کرکے اقرار نامہ پیش کرنے یا موت کی سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوجانے کی دھمکی دی۔

شیئر: